پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان

حکومتِ پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر سے ہوگا۔
