مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نورصفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہو گا، نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرت کی تھی، اس موقع پر ان کہا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
