27 ستمبر کو پُر امن مارچ ہوگا : چیئرمین پی ٹی آئی

 

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عوام سٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، یہ شوقیہ مارچ نہیں،مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں 27 ستمبر کے مارچ میں شامل ہوں گی۔

PTI اور JUI میں بڑھتی قربت، صرف پارلیمنٹ تک محدود کیوں؟

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہوچکے ہیں،نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

 

Back to top button