اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

 

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، علاقائی صورت حال اور خطے سے متعلق امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے پلیٹ فارم سمیت مختلف ذرائع سے علاقائی معاملات پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنےپر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنےپر بھی اتفاق کیا۔

دفترخارجہ کےمطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کےدرمیان یہ رابطہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی سفارتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

Back to top button