تیسرا ٹیسٹ، پہلا دن : انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

 

 

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے۔

افتتاحی بلے باز صائم ایوب صفر اور اذان اویس 9 ، عبداللہ شفیق 3 ، شان مسعود 5  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

 

 

ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں،غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں میچز انگلینڈ نے جیتے ہیں، جس کے بعد میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Back to top button