بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشنز کیے، دوران آپریشنز بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنےوالے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق خاران میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرکے مقامی ٹریفک متاثر کرنے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے 8 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
دوسری کارروائی واشک میں کی گئی جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانےکو تباہ کیاگیا،آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کےبعد 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا،برآمد کیا گیا دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ بم بنانے کےلیے استعمال کیا جارہا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ملک سے غیرملکی سرپرستی اور معاونت میں ہونےوالی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترکی اور چین کی مدد سے ڈرونز کے خلاف تیارکردہ پاک فضائیہ کا نیا دفاعی حصار؟
ترجمان پاک فوج کےمطابق عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی۔
