برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

 

 

 

 

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ توانائی کی لاگت میں کمی اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کی اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کےلیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آج کے ملاقات کا مقصد برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مشاورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کےلیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں،توانائی کی لاگت میں کمی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئیں۔

انہوں نےکہا کہ ایف بی آر نے انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کیے،حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرو اکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہےتاہم مائیکرو اکنامک سطح پر بہتری لانے کےلیے ہمیں مزید محنت کرنی ہے تاکہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

مکہ معاہدے سے عام پاکستانی کیسے خوشحال ہوگا؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدکنندگان کےلیے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہاکہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیج ہے۔

 

Back to top button