حوثیوں کے سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے

 

 

 

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر تازہ میزائل اور ڈرون حملے کیےہیں ۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں نے خمیس مشیط، ابہا اور جازان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے۔

ترجمان نے حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی،تاہم کہاکہ اتحادی افواج سعودی عرب کی خودمختاری، قومی تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کےلیے ان حملوں کا مناسب جواب دیں گی۔

یہ حملے ایسےوقت میں ہوئےہیں جب یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں تیزی آگئی ہے۔

امریکا امن چاہتا ہے تو خطے میں مداخلت بند کرے: ایران

حوثیوں نےحالیہ دنوں میں سعودی عرب کےجنوبی علاقوں میں توانائی اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، جب کہ سعودی حمایت یافتہ فورسز یمن میں حوثیوں کےخلاف جوابی کارروائی کررہی ہیں۔

تازہ کشیدگی کے باعث بحیرہ احمر اور باب المندب کی اہم بحری گزرگاہوں کی سکیورٹی پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یمن میں گزشتہ ہفتےسے جاری نئی لڑائی میں 500 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم مختلف فریقوں کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

 

 

Back to top button