امریکا امن چاہتا ہے تو خطے میں مداخلت بند کرے: ایران

 

 

 

ایران نے امریکا پر خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینے والی پالیسیوں کا الزام عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن کا خواہاں ہے تو اسے خطے میں فوجی مداخلت اور دباؤ کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں،امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودیہ کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

اسماعیل بقائی نے کہاکہ بموں اور بیرونی دباؤ کے ذریعے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا،یمن میں پائیدار امن تمام فریقوں کے متفقہ روڈمیپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن کی تنظیم انصار اللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ یمن کی ایک خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے،انصار اللہ نہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی پراکسی ہے۔

 

Back to top button