اختر مینگل کو منانے کےلیے حکومت  اور اپوزیشن نے کوششیں تیز کردیں

اختر مینگل کو منانے کےلیے حکومت  اور اپوزیشن نے کوششیں تیز کردیں ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ وفد کے ہمراہ اختر مینگل سے ملاقات کریں گے جب کہ پی ٹی آئی نے اختر مینگل کو ساتھ چلنے کی پیش کش بھی کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سربراہ اختر مینگل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنا اسعفیٰ واپس لےکر اپوزیشن اتحاد کےپلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنےکاپیغام دیاہے۔

کسی بلوچ نے کسی پنجابی پختون کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے : سرفراز بگٹی

اسلام اباد میں سردار اختر مینگل سے اپوزیشن کےوفد نے ملاقات کی،وفد میں اسد قیصر،عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور اخونزادہ حسین یوسفزئی،عامر ڈوگر،  اور رؤف حسن شریک تھے۔ملاقات کے دوران رہنماؤں نے سردار اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کےپلیٹ فارم سےآئینی جدوجہد جاری رکھنےکاپیغام دیا اور کہا کہ استعفی واپس لےکر پارلیمنٹ میں مشترکہ جدو جہد کریں۔

سردار اختر مینگل نےجواب دیا کہ بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کےہیں، کسی بھی واپسی کافیصلہ مشکل ہے،اب بات چیت کا وقت گذرچکا،بلوچستان کےاصل مسائل کوکوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا۔

دوسری جانب اختر مینگل کو منانے کےلیے حکومت نے بھی کوششیں شروع کردی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ  وفد کےہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سےملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰدینے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button