کسی بلوچ نے کسی پنجابی پختون کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے : سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کسی بلوچ نےکسی پنجابی یا پختون کو نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو ماراہے۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے۔

بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے : عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کابینہ سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانےوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے،یہ ذہن میں رکھنا چاہیےکہ کسی بلوچ نےکسی پنجابی یا پختون کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کل اسمبلی کےاجلاس میں یکسو اور متفق ہوکر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی،مٹھی بھردہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کرحملے کرتےہیں۔

Back to top button