وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتےہوئے ان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کسی بلوچ نے کسی پنجابی پختون کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے : سرفراز بگٹی

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم دےدیا۔

Back to top button