پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کے فلیٹ پر پولیس کا چھاپا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیاہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں ان کےفلیٹ پر چھاپا مارا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے اپنےایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر پولیس نے چھاپا مارا، چھاپے کےوقت وہ فلیٹ پر موجود تھے۔

ساجد ترین کےمطابق اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیاکہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کےخلاف انٹیلی جنس رپورٹس ہیں۔

آئینی ترمیم، نون لیگ، پیپلزپارٹی اورJUIعدالتی اصلاحات پر متفق

بی این پی رہنما ساجد ترین نے پولیس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔

ساجد ترین کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Back to top button