ادارے آج کل عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کررہے ہیں

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کا کہناہے ادارے آج کل عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کررہے ہیں تاہم ماتحت عدلیہ آزاد ہے کسی کا دباؤ قبول نہ کرے. ایسے اداروں کا دباؤ ہرگزقبول نہ کریں. جو یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ ہی سب کے رہنمائی کرسکتے ہیں.
اسلام آباد میں رجسٹرار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کا کہناتھا کہ آج کل کچھ ادارے عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کررہے ہیں،،، ماتحت عدلیہ کو اداروں کی بڑھتی مداخلت سے بالاتر ہوکربلا خوف و خطر فیصلے کرنےچاہییں. جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہاکہ عدلیہ کی طاقت عوام کا اعتماد ہے،، موجودہ حالات میں عدلیہ ریفارمز بہت ضروری ہیں،،عدلیہ کا بھی دیگر اداروں کی طرح احتساب ہونا چاہیے۔۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہاکہ اپنی نوعیت کی پہلی رجسٹرار کانفرنس میں آنا باعث مسرت ہے،انھوں نے کہاکہ رجسٹرارز ہائی کورٹس کے لیے ماتحت اور اعلی عدلیہ کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتے ہیں،۔ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو ماتحت عدلیہ کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔۔رجسٹرارز کا کام ہے کہ ماتحت عدلیہ کو پیغام دیں کہ وہ آزاد ہیں اور کسی کی مداخلت قبول نہ کریں۔