اداکارہ ثنا کو لڑکیوں کو امیر مردوں سے شادی کا مشورہ

 

 

اداکارہ ثنا نے مردوں کو ناقابل بھروسہ قرار دیتے ہوئے خواتین کو تجویز دی ہے کہ وہ غریب مرد سے شادی کے بعد گوجرانوالہ میں رونے کی بجائے امیر مرد سے شادی کر کے پیرس میں رونے کو ترجیح دیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ثناء نے خواتین کو مخاطب کر کے کہا کہ کوئی بھی مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتا، اس لیے صرف امیر مردوں سے شادی کرنا زندگی میں فائدہ مند رہتا ہے۔ اداکارہ نے اس کا فائدہ بتاتے ہوئے کہا کہ برباد ہونے کے بعد گوجرانوالہ میں بیٹھ کر رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں بیٹھ کر رویا جائے، خیال رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر کی حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ثنا نے اپنے سابق شوہر سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی، ثنا نے ایک انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے رشتہ ختم کرنا ضروری ہو جاتا ہے، انہوں نے لکھا کہ بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دُکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے، آخر میں انہوں نے اپنے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ ثناء نے کہا کہ طلاق کے بعد میں نے سیکھا ہے کہ میں ’سٹیل وومین‘ نہیں ہوں۔ ثناء نے کہنا ہے کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین بنانے کا انتخاب کیا ہے۔ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے بے دھڑک بڑے بڑے فیصلے کرتے ہیں، اور جس کے ساتھ وہ محفوظ محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں۔

 

Back to top button