اداکارہ سجل علی کس کو دھکا دے کر لات مارنا چاہتی ہیں؟

معروف اداکارہ سجل علی کی انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ تنقید کی زد میں آ گئی، اداکارہ کی جانب سے پوسٹ میں انتہائی بڑے الفاظ میں واضح کر کے لکھا گیا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہیں راستہ دیں، ہو سکے تو دھکا دیں اور لات بھی مار دیں۔اداکارہ سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں انہیں زہر بھی قرار دے دیا۔اداکارہ کی جانب سے کی گئی مبہم پوسٹ پر لوگوں نے تبصرے کیے اور ان کی انسٹاگرام اسٹوری کو ان کی ذاتی زندگی سے جوڑا۔ سجل علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی اور دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔اداکارہ کی وائرل ہونے والی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے قدرے سخت کمنٹس کرتے ہوئے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ سسرال والوں نے اداکارہ کو لات مار کر نکالا، ساتھ ہی کچھ لوگوں نے ایسی اسٹوری شیئر کرنے پر اداکارہ کو زہر بھی قرار دیا۔جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کی بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کمنٹس کیے، وہیں کچھ صارفین نے ان سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اداکارہ نے درست لکھا ہے۔ان سے اتفاق کرنے والے افراد نے لکھا کہ جو شخص قدر نہ کرے، اسے جانے دیا جائے، اسے لات مارنے سمیت دھکا بھی دیا جانا چاہئے، مبہم پوسٹ کو ان کی ذاتی زندگی سے اس لیے جوڑا گیا کیوں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ان کے اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی خبریں ہیں لیکن دونوں نے تاحال اس پر وضاحت نہیں کی اگرچہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی متعدد شوبز شخصیات مبہم انداز میں تصدیق کر چکی ہیں لیکن دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا تاہم طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں کو کسی بھی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے کبھی ایک ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

Back to top button