ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو کے نام

ادب کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نےجیت لیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے اینی ایرنو کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

بتایا گیا کہ اینی ایرنو فرانس کی روزمرہ کی زندگی کے گرد گھومنے والے ناول تحریر کرتی ہیں اور اپنے ملک کی بہت زیادہ معروف مصنفہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نوبیل کمیٹی کے مطابق اینی ایرنو نے صنفی، زبان اور طبقاتی عدم مساوات کا گہرائی میں مشاہدہ کرکے اس کے مختلف پہلوؤں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔

Back to top button