اسرائیلی ٹینک خان یونس میں داخل،بمباری سے مزید50فلسطینی شہید

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری سے 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ درجنوں اسرائیلی ٹینک خان یونس میں داخل ہو گئے۔

اسرائیل نے زمینی حملوں کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس خالی کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ٹینک ، بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دئیے۔اسرائیلی فورسز نے غزہ کی فائبر روٹس کاٹ دیں جس کے باعث غزہ میں موبائل اور انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس معطل ہوگئی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 700 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب حماس کی القسام بریگیڈز نے24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کرنے اور جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Back to top button