پیٹرولیم قیمتوں میں ابھی صرف محدود اضافہ کیاگیاہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستان نے پیٹرولیم قیمتوں میں ابھی صرف محدود اضافہ کیاہے۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور خطے میں جاری بحران کے باعث چند دنوں میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی بحران میں حکومت کی جانب سے فی لیٹر پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا انتہائی محنت کا کام تھا، جس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی ایک لمبی داستان شامل ہے۔ ان کے مطابق، اگر یہ تمام اقدامات نہ کیے جاتے تو آج پٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہوتی۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں دعاؤں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اسرائیل کے جنگی جنون سے دنیا کو محفوظ فرمائے، امت مسلمہ کو اتحاد عطا کرے، دوست اور دشمن میں تمیز کی توفیق دے، اور سب کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

Back to top button