سعودی سلامتی کو درپیش خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا : ولی عہد

 

 

 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیاجائے گا،خلیج کی سلامتی اور استحکام ناقابل تقسیم ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی سلامتی و سٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ سعودی عرب،ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے استحکام کی مشترکہ کوشش ہے۔

سعودی ولی عہد نے عالمی توانائی بحران اور سمندری سلامتی کےلیے کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی ذکرکیا۔

انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد بن سلمان نے حوثی ملیشیا کےخلاف یمنی حکومت اور سوڈان کے اتحاد و استحکام کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

 

Back to top button