اسرائیل عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ ایٹمی قوت ہونےکے ناطے اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا لیکن عمران خان کےذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اسرائیل ڈائریکٹ پاکستان کےساتھ پنگا نہیں لےسکتا لیکن عمران خان کو چھوڑا ہواہے جو یہودی لابی کےایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا عمران خان پورا کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان حملہ آور تھے،اب پھر انہوں نےشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ عوام خود سمجھدار ہیں،تانےبانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے لیکن اب زیادہ دیر نہیں لگےگی عوام کو آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ پہلے بھی 126دن دھرنا دےکر انتشار پھیلایا آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں۔ دہائیوں کے بعد پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے تو انتشار پھیلانا شروع کردیاہے۔
