جولوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے، پی ٹی آئی کو ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جائےگی : وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہناہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کاحق ہے لیکن پی ٹی آئی کے کارکن اسلحے کےساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ایسے احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کسی کو بھی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،کل بھی ہم نےدرخواست کی تھی کہ ابھی جلسےجلوس یا احتجاج نا کریں۔

سینیٹر محسن نقوی کاکہنا تھا ہماری جتنی بھی فورس ہےان میں کسی ک پاس گن نہیں ہے،ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھ سکتےہیں کہ جو لوگ آرہے ہیں ان کےپاس اسلحہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پاکستانی ہیں،انہیں سوچنا چاہیےکہ کیا کررہے ہیں، ان کے پاس پورا خیبرپختونخوا صوبہ ہےجہاں مرضی ہو اس شہر میں احتجاج کرلیں،احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ میں بالکل کلیئر ہوں کہ وہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں،ہم نےاپنے غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کےلیے انتظامات کیےہیں، باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی اہم ہے،باہر سےآئے مہمانوں کی سکیورٹی کےلیے کچھ ایکسٹرا اقدامات کرنےپڑے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک اسلام آباد پر مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، اسلام آباد کے اکثر داخلی اور خارجی راستوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیاہے اور احتجاج کرنےوالے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سےاحتجاج کی کال کے باعث اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہےاور موبائل فون سروسز معطل ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےبھی آج ہونےوالے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیاہے،انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئےواضح کیاکہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیاجائےگا۔

پی ٹی آئی احتجاج : ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر

Back to top button