اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا چنا و 13 جون کو ہوگا

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ممکنہ طور پر 13 جون کو ختم ہوجائے گا۔ اس روز پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
نیتن یاہو کے اتحادی اور اسپیکر پارلیمنٹ یاروف لیون نے اعلان کیا کہ اتوار کے روز ہونے والے خصوصی اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی اس لیے تمام ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اگر دائیں اور بائیں بازو کی جماعتیں اور عرب جماعت کا اتحاد ووٹ آف کانفیڈنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسی دن نئی حکومت حلف اٹھالے گی اور نفتالی بینیٹ وزیراعظم بن جائیں گے۔
یاد رہے کٰہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ 8 سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے حکومت کی تشکیل کے لیے کمر کس لی۔اس صورت حال پر وزیراعظم نیتن یاہو پریشانی کا شکار ہوگئے اور 12 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونے کے ڈر سے دھمکی آمیز لہجے میں سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہ الیکشن کسی بھی جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔
