اسلامی تعلیمات پر پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے

معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ’عالمی یوم نسواں‘ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ ’اگر وہ مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے‘۔
انہوں نے سیاہ لباس میں دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’عالمی یوم خواتین‘ کا پیغام دیا اور بتایا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B9eIliLF5tL/?utm_source=ig_embed
نیلم منیر نے لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر مذہب اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’عالمی یوم خواتین کو ان عورتوں کےلیے منایا جانا چاہیے جنہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کیں۔
نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ملک کی ہر خاتون مذہبی تعلیمات پر عمل کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ملک کی ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ کو کئی افراد نے سراہا اور کئی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button