پاکستان اسٹاک ایکس چینج : 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 604 پوائنٹس اضافے کے بعد 86 ہزار 444 کی بلند سطح پر موجود ہے،جس کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سےملکی معیشت میں بہتری کی امیدیں ہیں۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 604 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 444 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 85 ہزار 840 پربند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور چینی وزیر اعظم کےدورے سے اضافی فنانسنگ کے وعدوں پر سرمایہ کار بہتری کے حوالے سے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کےلیے بہترین ثابت ہوا تھا، جب انڈیکس 83 ہزار 531 سے ایک ہزار 952 پوائنٹس یا 2.33 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 483 پر پہنچاتھا۔

 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کےبعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔

8 اکتوبر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کےبعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔

7 اکتوبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافےکے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔

Back to top button