اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو غنی باغ ایبٹ آباد میں قرنطینہ کرلیا۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عوام سےصحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔
I have just been tested positive for #COVID19 and I have self-isolated myself. May Allah give strength to fight this Pandemic. May Allah keep us all safe!
My request to everyone to act responsibly and please don't go out unnecessarily.
— Mushtaq Ahmed Ghani (@MushtaqGhaniPTI) June 12, 2020