اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دے دی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دے دی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری قیادت چاہے یا نا چاہے کیا ہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جو واقعہ ہوا ہے اس کی تہہ تک جانےکی کوشش کروں گا،جو میں کرسکتاتھا میں نےکیا، میں نےسارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیاکہ انہوں نے ان لوگوں کو کیوں نہیں روکا جو پارلیمنٹ میں آئے،ہماری قیادت بیٹھے یا نا بیٹھے کیاہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کر سکتے۔
آئین کی بالادستی کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا : بلاول بھٹو زرداری
اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مسلم لیگ ن کےگرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیےگئے، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر آپ نےجاری نہیں کیےلیکن میں ایسا نہیں کروں گا،اس معاملے میں وہ کروں گاجو بہتر ہوگا،کمیٹی آج ہی تشکیل دیتےہیں۔
