آئین کی بالادستی کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا،سیاست اپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ رکھناہے۔

قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا،ہم نےسیاست کو گالی بنادیاہے، اسمبلی کی گیلریز میں اس وقت طلبہ جو ملک کامستقبل ہیں وہ بیٹھے ہیں، ہم نےاسی سیاست سے عوام کو تحفظ، ریلیف دیناہے۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈز کی رقم مانگ لی

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم باہر جو سیاست کریں وہ ہمارا مسئلہ ہےلیکن ایوان کے اندر ہمیں ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا،آئین کی بالادستی کےبغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا،سیاست اپنی جگہ لیکن ہمیں ورکنگ ریلیشن شپ رکھناہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں، حکومت کاکام آگ بجھناہے مزید آگ لگانا نہیں،اپوزیشن کا بھی یہ کام نہیں کہ ہر وقت گالی دے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کودیکھنا ہوگا، انہیں نبھانا ہوگا۔اگر حکومت یہ سوچےگی کہ اینٹ کاجواب پتھر سےدینا ہے تو یہ ایک دن کی خوشی ہوگی اگلےدن آپ بھی اسی جیل میں ہوں گے، اگر ہم آپس کی لڑائی میں لگےرہے تو ملک کیسےآگے بڑھے گا؟

Back to top button