برطانیہ میں بینک کی غلطی سے لوگ راتوں رات امیر ہوگئے

انگلینڈ میں نجی بینک کی غلطی کے باعث شہری راتوں رات امیر ہوگئے،
کرسمس کے موقع پر ہزاروں اکاؤنٹس میں موجود رقم میں اس وقت اضافہ ہوا جب ایک بینک نے 75 ہزار اکاؤنٹس میں ایک کروڑ30 لاکھ پاؤنڈ جمع کرا دیئے۔
بینک کی جانب سے زیادہ تر رقوم حریف بینک کے کھاتوں میں جمع کرائی گئی تھیں۔
بینک نے اس معاملے پر اپنے صارفین سے معذرت کی اور موقف اپنایا کہ کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کچھ ادائیگیاں وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں غلط طریقے سے دو مرتبہ کر دی گئیں۔