الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا موقف تھاکہ انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کروادیا ہے ۔اب کیس ختم ہو جانا چاہیے۔
درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات کو کسی نے تسلیم نہیں کیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے ۔اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے کیوں کہ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہےکیونکہ پارٹی کا نیا چئیرمین آگیا ہے۔
