امریکہ میں کپتان کے نام پرچندہ جمع کرنےاورادارہ چلانے کا انکشاف

تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کے نام سے امریکا میں چندہ جمع کرنے اور تحقیقاتی ادارہ چلانے کا انکشاف ہوا ہے.
امریکا میں ’عمران خان ڈویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ ‘ کے نام سے ایک ادارہ چلانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستانی سفارتخانے اور تحریک انصاف نے ادارے کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے متعلقہ ادارے کو قانونی نوٹس بھجوانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں. اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ عمران خان ڈویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ سینٹرکا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ دوسری طرف تنظیم چلانے والے دبیر ترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ تنظیم کے خلاف قانونی کاروائی کاآغاز کرتے ہوئے ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ شوکت خانم اسپتال کے لیے دنیا بھر سے لوگ چندہ دیتے ہیں۔ لاہور اور پشاور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کینسر ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔اکثر اوقات اپوزیشن کی طرف سے عمران خان پر چندہ کے لیے جمع کی جانے والی رقم کو لے کر تنقید کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button