آئی ایم ایف نے گیس بم گرادیا، قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوگا
آئی ایم ایف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے گیس ٹیرف میں 100 فیصد اضافے کا حکم دیا اور حکومت نے ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں تفاوت کے خاتمے کا بھی ذہن بنالیا۔ حکام جنوری 2024 سے ملک بھر میں 57 فیصد پروٹیکٹڈ رہائشی صارفین کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے آپشن پر کام کررہے ہیں جیساکہ گیس سسٹم کو پروٹیکٹڈ گیس صارفین کی وجہ سے اب بھی 100ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
یکم نومبر 2023سے نافذالعمل گیس ٹیرف کے تازہ ترین نوٹیفکیشن میں پروٹیکٹڈ گیس صارفین کو میٹر چارجز میں 10 روپے سے 400روپے ماہانہ تک اضافے کے علاوہ کسی بھی قسم کے ٹیرف میں اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔