آئی پی ایل کی انعامی رقم 50 فیصد کم کر دی گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ مالی مسائل کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی انعامی رقم میں 50 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا، کٹوتی کا فیصلہ اخراجات میں کمی کی پالیسی کی تحت کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10 کروڑ (یعنی 13.6 لاکھ ڈالرز) ملیں گے جب کہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم (رنرز اپ) کو ساڑھے 12 کروڑ(بھارتی روپے) کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے۔
اسی طرح کوالیفائرز (سیمی فائنل) ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3 کروڑ روپے ملیں گے۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اوسط درجے کے کسی ملازم کو 8 گھنٹے سے کم طوالت کے فضائی سفر کی صورت میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔
بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے انعامی رقم میں کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں کہ آئی پی ایل کی فرنچائز (ٹیمیں) اسپانرز سے بھی ایک خطیر رقم کماتی ہیں۔
