پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 26مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگی

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ 26مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاورسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔

سلمان نصیر نے بتایا کہ او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے، ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

Back to top button