آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے،لاہوردوسرے نمبر پرآگیا

دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہردہلی پہلے ،لاہور دوسرے،کراچی تیسرے نمبر پرآگیا ،جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں لاہور سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کی صبح 7 بجے گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 403 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد میں 387 اور لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 222 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی کی فضا میں بھی آلودگی بڑھنے لگی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کریں تو کراچی کی فضا میں بھی آلودگی برقرار ہے اور پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 230 ہے۔

Back to top button