190ملین پاؤنڈز کیس،عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع کاحکم نامہ جاری کردیا ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 4صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہاگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4دن نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کامزید 5روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی گئی۔تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آئے جن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔نیب کے مطابق تفتیش کے حتمی نتیجے پرپہنچنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

تحریری حکم کےمطابق مقدمے سے متعلق اصل دستاویزات مطلوب ہیں جو وکیل علی ظفرکی تحویل میں ہیں۔نیب کے مطابق دستاویزات سے متعلق جرح کے بعدتفتیش مکمل کرلی جائے گی۔وکلا کے مطابق نیب کو تفتیش کیلئے

پی ٹی آئی کے سابق وزیر کو باہرجانے سے روک دیاگیا

پہلےہی مناسب وقت دیاجاچکاہے۔

Back to top button