عوام کو لوٹنے کے الزام میں محکمہ امیگریشن کے 3 افسر معطل

ایجنٹوں کے ساتھ مل کر کے عوام کو لوٹنے کے الزام میں محکمہ امیگریشن و پاسپورٹ کے 3 افسران کو معطل کردیا گیا۔
افسران کے خلاف ایف آئی اے نے ایجنٹوں سے ملی بھگت کے الزام پر مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر کی گئی کارروائی میں ڈائریکٹر ملتان ریجن خالد عباس بھی شامل ہیں جبکہ دیگر معطل افسران میں شاہدرہ سینٹر کے انچارج غلام رسول اور ظہیر حسین شامل ہیں۔
ایران امریکا جنگ بندی نے پاکستان کو ڈیجیٹل کنگ کیسے بنایا؟
وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمانہ کارروائی کے بعد افسران کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا گیا ہے۔
