ایرانی صدر کی مسلم ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کےلیے عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز دے دی۔
تہران میں اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی انتظامات کےلیے تیار ہے،اسلامی ممالک کے درمیان کسی بھی تنازع کو باہمی طور پر خود حل کیا جانا چاہیے۔
ایرانی صدر نے کہاکہ تہران یہ پیشکش کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ جنگ سے حاصل ہونےوالے تجربے کی بنیاد پر کررہا ہے۔
ایران امریکی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کےلیے پرعزم ہے : ایرانی صدر
مسعود پزشکیان نے کہاکہ ایران کا دفاع کرنا مسلم ممالک کے ساتھ دشمنی کے مترادف نہیں۔اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کےلیے پلیٹ فارم بننے سے گریز کرنا چاہیے۔
ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کےلیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ سکیورٹی انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
