محسن نقوی کا گوجرانوالہ نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت کا اعلان

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے گوجرانوالہ میں 24/7میگا نادرا سنٹر کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ بہت جلد نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی جائے گی،

محسن نقوی  نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کےلیے آئے شہریوں سے فردا فردا ملے اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل بارے دریافت کیا ۔شہریوں نے نادرا میگا سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار  کیا اور کہاکہ  نادرا سنٹر میں جلد باری آ جاتی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے بھی ملے اور  انفارمیشن ڈیسک کا بھی جائزہ لیا ۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصرکومعاف نہیں کیاجائےگا،محسن نقوی

محسن نقوی  نے کہاکہ سنٹر آنے والے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کی جائے اور تمام معلومات فراہم کی جائیں، وفاقی وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس، فوری ازالے کے لیے احکامات دیئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا میگا سنٹر میں رش کے باوجود عملہ اچھے طریقے سے مینج کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو کام کے سلسلے میں بار بار نادرا سنٹر نہیں  آنا چاہیے۔

 

Back to top button