فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال

 

 

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔کویتی وفد میں کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

فریقین نے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیبر پختونخوا،بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،11دہشتگردہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ عملی کارکردگی اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

 

 

Back to top button