ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں تباہ کر دیں: ٹرمپ کا نیوی کو حکم

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوی کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔
آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جس سے وہاں گزرنے والے جہازوں کو شدید خطرات ہیں اور امریکی صدر نے اس تناظر میں اپنی بحریہ کو نیا حکم دیدیا۔
ایران سے جنگ کا پنگا لے کر ٹرمپ کس بھنور میں پھنس گئے ؟
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی “مائن سویپرز” (بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز) پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور اس عمل کو مزید تین گنا تیز کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
