ن لیگ کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب

 

 

مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جب کہ پیپلزپارٹی کے سردار مختار خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں منتخب ہوکر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے،افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار پر ن لیگ آزاد کشمیر میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

یاد رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

 

Back to top button