ایران سے لانگ ٹرم معاہدہ چاہتے، ہرمز کو کھولنا ڈیل سے مشروط: ٹرمپ

 

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے لانگ ٹرم معاہدہ چاہتے ہیں اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہیں اور ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہتر ڈیل کے لیے ایران کو موقع دیا جارہا ہے، ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کاروبار نہیں کررہا، نہیں جانتے کہ ایران میں لیڈر کون ہے، ہم بات چیت کر رہے ہیں لیکن وہ اندرونی انتشارکا شکار ہیں۔

 

اسحاق ڈار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی امن پرتبادلہ خیال

امریکی صدر نے کہاکہ ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ممکنہ طور پر کچھ حد تک اپنی عسکری صلاحیت بحال کی ہو تاہم امریکی فوج ایک دن میں اسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Back to top button