ملک میں کوئی نظریاتی تقسیم موجود نہیں، سب متحد ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی نظریاتی تقسیم موجود نہیں، سب متحد ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم ایک ایرانی اور انقلابی شناخت کے تحت متحد ہے۔قوم اور حکومت کے فولادی اتحاد اور رہبرِ انقلاب کی مکمل اطاعت کے ساتھ ایران ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، جو بھی ایران کے خلاف اقدام کرے گا، اسے اپنے عمل پر پچھتانا پڑے گا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ملک کا راستہ ایک ہی ہے، ایک خدا، ایک قوم، ایک رہنما اور ایک منزل پر مشتمل ہے اور وہ منزل ایران کی فتح ہے جو قوم کے لیے جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔
دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران میں کوئی انتہا پسند یا اعتدال پسند نہیں بلکہ تمام شہری ایک قوم اور انقلابی شناخت رکھتے ہیں۔ قوم اور حکومت کے مضبوط اتحاد اور رہبرِ انقلاب کی مکمل اطاعت کے ساتھ ایران ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گا اور دشمن کو اس کے اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کرے گا۔
بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے،نیول چیف
علاوہ ازیں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اور کارروائیوں کے باوجود ریاستی ادارے اتحاد، مقصد اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
