ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے پر 2 اسرائیلی اہلکاروں کو پھانسی

ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے پر 2 اسرائیلی اہلکاروں کو پھانسی دے دی گئی۔
اسرائیل اور ایران جنگ میں جہاں صورت حال کشیدہ ہے وہیں دونوں ممالک کے جاسوس بھی سرگرم ہیں۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد ملنے پر عدالت میں اسرائیلی ایئر فورس کے دو ٹیکنیشنز پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
گورنر کیلیفورنیا نے ایران جنگ کو بے مقصد قراردے دیا
ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار تل نوف ایئربیس پر تعینات تھے اور کئی ماہ تک ایرانی انٹیلی جنس عناصر سے رابطے میں تھے۔ایک اہلکار پر جنگ کے دوران دشمن کی مدد، دشمن کو معلومات فراہم کرنے اور غیر ملکی ایجنٹ سے رابطہ رکھنے جیسے سنگین جرائم عائد کیے گئے ہیں۔ایک پر لڑاکا طیاروں سے متعلق حساس معلومات چرانے کا بھی الزام ہے۔
