گورنر کیلیفورنیا نے ایران جنگ کو بے مقصد قراردے دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر  گیون نیوسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’بے مقصد‘ ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گیون نیوسم نے کہا کہ امریکا میں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، گیس کی بڑھتی قیمتیں بھی ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔

اس کے علاوہ  گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بے مقصدایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر امریکی صدر کے جنگ اختیارات کم کرنے کی قرارداد پیش کرنے والی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے کہا کہ جنگ سے مہنگائی اور پیاروں کی جدائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چک شومر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔

Back to top button