امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان فیلن اختلافات کے باعث عہدے سے دست بردار

امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان فیلن نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کے باعث عہدے سے دست بردار ہو گئے
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے تصدیق کی ہے کہ جان سی فیلن اب امریکی بحریہ کے سیکریٹری نہیں ہیں۔
دوسری جانب یہ پہلی بار نہیں کہ کسی اہم عہدیدار نے ٹرمپ انتظامیہ سے خود کو علیحدہ کیا ہو اسی ماہ کے آغاز میں آرمی چیف آف سٹاف رینڈی جارج نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے لیے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ان سے درخواست کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف رینڈی جارج نے ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ حکم کو ماننے سے انکار کردیا تھا اور وہ وار پالیسی پر بھی حکومت سے اختلافات رکھتے تھے۔
ایران سے جنگ یورپ کو معاشی طور پر کمزور کر سکتی ہے، ترک صدر
یاد رہے کہ غزہ میں جنگ اور پھر ایران سے جنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں۔
