امریکی صدر کا لبنان اسرائیل جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔انہوں میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق یہ ملاقات نہایت کامیاب رہی اور امریکا لبنان کے ساتھ مل کر اسے حزب اللہ سے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
ایران کاآبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضہ، ویڈیو جاری کردی
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
