ایران سے جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اسے کسی بھی ملک کے لیے قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔
ایک صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی کیا ضرورت ہے۔ جب ہم نے روایتی طریقے سے ہی انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے تو میں جوہری ہتھیار کیوں استعمال کروں؟
ٹرمپ نے ایران جنگ کے بارے میں کہا نہیں، میں ایسا نہیں کروں گا۔ جوہری ہتھیار کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ روایتی عسکری طاقت کے ذریعے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں،امریکی میڈیا
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بازی کے بجائے ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو دیرپا اور مستحکم ہو۔
