امریکی سگنل ملتے ہی خامنہ ای کے خاندان کو ختم کر دیں گے، اسرائیل

اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سگنل کا انتظار ہے ملتے ہی سب سے پہلے خامنہ ای کے خاندان کو ختم کریں گے۔
اسرائیل کے وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی اشارہ ملتے ہی سب سے پہلے خامنہ ای کے پورے خاندان کو ختم کردیں گے۔
یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ امریکا کے گرین سگنل کا انتظار ہے، اشارہ ملتے ہی ایران کو تاریکی اور پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔
ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی پر جرمنی میں سرخ مائع پھینک دیا گیا
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا اس بار ایران پر حملہ مختلف اور مہلک ہوگا۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی جو ایران کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں گی اور انھیں منہدم کر دیں گی۔
